کاروار26؍فروری (ایس او نیوز) انڈسٹریل ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ اور ایمپلائمنٹ ایکسچینج دفتر کے زیر اہتمام کاروار میں ضلعی سطح پر ایک بڑے روزگار میلہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
اخباری بیان کے مطابق اس روزگار میلے میں 20سیس زائد مشہور و معروف کمپنیوں کے نمائندے حاضر رہیں گے۔ ایس ایس ایل سی پاس، پی یو سی، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ یا کسی بھی دوسری تعلیمی لیاقت رکھنے والے افرد اس میلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے فون نمبر 9481403800 / 9481274298 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔